امن و امان کا قیام پولیس کی اہم ذمہ داری ہے، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

108

ٹنڈومحمدخان ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پولیس کی نفری ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، پولیس کی نفری پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال ٹنڈومحمدخان میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے اختتام کے بعد اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہی۔ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اہم زمہ داری ہے،

ان کا کہنا تھا کہ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام حساس و انتہائی حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس نفری موجود ہوگی تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے محفوظ رہا جاسکے،ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔\