امن کمیٹی ضلع استور کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا

87

27 جنوری (اے پی پی):امن کمیٹی ضلع استور کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس استور میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین امن کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں استور میں مذہبی آہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے والے عناصر پر ہمیں تشویش ہے۔

لیکن یہ استور کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم سابقہ ادوار کی طرح اس بار بھی ان مسائل پر باہمی مشاورت اور ہم آہنگی سے حل تلاش کرینگے، اور بے یقینی کی صورت حال کو جلد ختم کرینگے۔ اس لیے عوام پُرامن رہیں اور اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق قائم رکھیں ، افواہوں پر کان نہ دھریں۔ اراکین امن کمیٹی استور نے پورے گلگت بلتستان کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن رہیں۔ہم اپنے مسائل اور ایشوز کو خود حل کرینگے۔