سیالکوٹ۔30اکتوبر (اے پی پی):سماجی رہنما الحاج مرز انصیر احمد بیگ بر لاس نے کہا ہے کہ امن کےلئے ریاست کے ہر باسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، کسی بھی معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ۔بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منبر و مساجد سے رواداری، برداشت اور امن کا پیغام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، امن کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ہر فرد سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی اور امن وامان کا قیام ہم سب کی اولین ترجیح ہے، امن کے لئے ضروری ہے کہ تمام مذاہب مل جل کر محبت کےساتھ زندگی بسر کریں ، رویوں میں تبدیلی لائے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم امن کے لئے سنجیدگی سے کر دار ادا کرنا ہو گا تب ہی معاشرہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔