کابل ۔ 28 جولائی (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ٹھوس موقف اختیار کرے گی۔صوبہ نیمروز کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ملک کے اسلامی جمہوری نظام اور مسلح افواج کے معاملے پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہم مذاکرات میں ذرہ برابر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔دوسری جانب طالبان نے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت تمام پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کر دیتی اس کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے۔