22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامید رکھتا ہوں کہ روسی صدر یوکرین جنگ کے خاتمے کے معاہدے...

امید رکھتا ہوں کہ روسی صدر یوکرین جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا اپنا حصہ پورا کریں گے،امریکی صدر

- Advertisement -

واشنگٹن ۔1اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے امید رکھتے ہیں کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کاوہ اپنا حصہ پورا کریں گے۔

منگل کو اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ وہ اس کی پیروی کریں،مجھے لگتا ہے کہ وہ اس پر قائم رہیں گےجوانہوں نے مجھے بتایا تھا، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اب اس معاہدے کے اپنے حصے کو پورا کرنے والے ہیں ۔

- Advertisement -

صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز صدر پوتن اور زیلنسکی دونوں پر کڑی تنقید کی تھی ۔صدر ٹرمپ نے این بی سی کو بتایا کہ وہ پوٹن پر بہت ناراض ہیں کیونکہ وہ زیلنسکی کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577763

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں