امید ہے احتساب میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

91

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے امید ظاہر کی ہے لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا اور احتساب کے عمل میںکسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ شریف خاندان کے احتساب کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن مٹھائیاں بانٹنے سے گریز کریںکیونکہ اس معاملہ میں ان کی تاریخ کافی تلخ ہے۔