ماسکو ۔ 18 اپریل (اے پی پی) روس نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے خلاف یکطرفہ کارروائی نہیں کرے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا کہ کسی کو شمالی کوریا کے رویے کی وجہ سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کے غیر ذمہ دارانہ ایٹمی اقدامات کو بھی روس قبول نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس امریکا کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔