امید ہے ترقی پذیر ممالک کو مناسب قیمت پر ویکسین فراہم کر سکیں گے، چینی ترجمان

88

بیجنگ۔19نومبر (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان کہا ہےکہ چین کی 5 ویکسینزکے کلینیکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ متحدہ عرب امارات ، برازیل ، پاکستان اور پیرو سمیت دیگر ممالک میں جاری ہے ،اس کے علاوہ کئی ویکسینز کلینیکل ٹرائلزکے پہلے یا دوسرے مرحلے میں ہیں ، چین کو امید ہے کہ وہ مناسب قیمت پر ترقی پذیر ممالک کو ویکسین فراہم کر سکے گا۔ایک پریس کانفرنس میں چاؤلی جیان نے کہا کہ متعلقہ ممالک کے ساتھ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے علاوہ چین عالمی ادارہ صحت سمیت عالمی تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہےتاکہ ویکسین کو منصفانہ طور پر تقیسم کیا جا سکے ۔