27.1 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامید ہے سلوواکیہ یورپی یونین کی صدارت سنبھالنے کے بعد مہاجرین کے...

امید ہے سلوواکیہ یورپی یونین کی صدارت سنبھالنے کے بعد مہاجرین کے بحران کے حل کے لیے بہتر انداز میں ثالثی کرے گا،جرمن چانسلر

- Advertisement -

پیرس۔ 17 جون(اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امید ظاہر کی ہے کہ سلوواکیہ رواں برس ششماہی بنیادوں پر یورپی یونین کے صدر ملک کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد مہاجرین کے بحران کے حل کے لیے بہتر انداز میں ثالثی کرے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر مرکل نے پیرس کانفرس میں توقع ظاہر کی ہے کہ سلوواکیہ اس تناظر میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں سلوواکیا کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو سے ملاقات کے بعد کہا کہ مہاجرین کے بحران کے حل کے لیے تمام رکن ممالک کو ایک متفقہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ اختلافات کے باوجود دیگر امور پر تعیمری مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9033

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں