امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ ، جہاز پر تعینات آفیسرز اور جوانوں کو عید کی مبارکباد

72

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا۔ جہاز پر تعینات آفیسرز اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے بلند جذبہ کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور کھلے سمندر میں عید منانے والے افسران اور جوان اس قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے مقدس فریضہ کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔