27.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںامیر المومنین حضرت علیؑ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا...

امیر المومنین حضرت علیؑ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

- Advertisement -

سرگودھا -23 مارچ (اے پی پی):امیر المومنین حضرت علیؑ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ،مختلف مقامات پر مجالس اور جلوسوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس موقع پر مساجد، امام بارگاہوں میں حضرت علیؑ کی اسلام کیلئے خدمات کے حوالہ سے علماء کرام اور ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام میں حضرت علیؑ سے بڑھ کر کوئی بہادر نہیں تھا اور انہوں نے اسلام کو پھیلانے میں جہاں کلیدی کردار ادا کیا وہاں پر آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اسلام قبول کرنیوالے سب سے کم عمر حضرت علیؓ تھے، آج بھی دنیا حضرت علیؑ کو اسی طرح یاد کرتی ہے جس طرح اسلام کو پھیلانے کے وقت یاد کرتی تھی ،رہتی دنیا تک نبی پاکؐ اور حضرت علیؑ کا نام رہے گا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575704

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں