- Advertisement -
دوحہ۔16اپریل (اے پی پی):شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دوحہ کے شاہی دربار میں ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں اور خطے میں سلامتی اور استحکام بڑھانے کے طریقوں بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر قطر نے شامی صدر کے پہلے دورہ قطر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون وسیع کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر شامی صدر نے وسیع تر دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مفادات کی تکمیل کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582632
- Advertisement -