اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صدیق الفاروق کی خدمات مسلم لیگ (ن)، صحافت، اور قومی اداروں کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔
ان کے انتقال سے ایک قابل اور محب وطن شخصیت ہم سے جدا ہو گئی ہے۔انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔