سوات۔ 14 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام ہفتہ کو سوات خوازہ خیلہ میں شہید انسپکٹر رحیم خان کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی قبر پر پھولوں کا دستہ بھی رکھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ان شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت پاکستان کا وجود قائم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم اور حکومت شہیداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ایک دن ضرور رنگ لے آئے گا۔۔بعد ازاں وفاقی وزیر شہید کے گھر گئے، شہید کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔