امیر مقام کی یقین دہانی پر چترال تحفظ موومنٹ نے دھرنا اور بھوک ہڑتال کیمپ ختم کر دیا

125
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی یقین دہانی پر چترال تحفظ موومنٹ نے 30 روز سے جاری دھرنا اور بھوک ہڑتال کیمپ ختم کر دیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام کی یقین دہانی پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے چترال تحفظ موومنٹ کا 30 روز سے جاری دھرنا اور بھوک ہڑتال کیمپ ختم کر دیا گیا۔

نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ چترال کے تمام میگا پراجیکٹس سابق وزیراعظم قائد نواز شریف نے بنائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چترال کے عوام سے تمام منصوبے چھیننے والی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں نواز شریف کے دور میں جتنے منصوبے ہوئے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے منصوبے، ایکسپریس وے اور سڑکوں کا جال وزیر اعظم نواز شریف نے پھیلایا جو پی ٹی آئی نے چھین لیا ۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں پر آپ کا حق ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ان علاقوں کے لیے بجلی کے منصوبوں کی منظوری دی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ چترال کے لوگ امن پسند اور مخلص لوگ ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میں آج یہاں چترالی کے طور پر دھرنے میں شرکت کر رہا ہوں۔ ہم آپ کے نمائندے اور آپ کی آواز ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی آپ کے لئے بہت کچھ کیا ہے اور مستقبل میں بھی کریں گے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ایم ایل این نے چترال کو بہت کچھ دیا اور ہم آپ سے بھی امید رکھتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں مایوس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں چترال کا وکیل ہوں اور آپ سے بھی امید رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل مسلم لیگ ن اور قائد نواز شریف کا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میں آپ کے لئے وزیراعظم اور حکومت سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کے مطالبات مل گئے ہیں اور میں ہر سطح پر آپ کا مسئلہ اٹھاؤں گا، میں آپ کے لئے ہر سطح پر بات کروں گا، میرے دفتر آپ کے لئے کھلے ہیں۔