امیر کویت نے عریبین گلف کپ فٹبال چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا

121
امیر کویت نے عریبین گلف کپ فٹبال چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا

کویت سٹی۔22دسمبر (اے پی پی):کویت کے امیرشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے عریبین گلف کپ فٹبال چیمپئن شپ’خلیج زین 26 ‘ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ہے۔سبق نیوز کے مطابق امیر کویت نے گزشتہ روز عریبین گلف کپ فٹبال چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ۔

امیر کویت نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ سب کو امن و محبت کی سرزمین کویت میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم 26 ویںعربین گلف ٹورنامنٹ کا آغاز کر رہے ہیں۔باقاعدہ افتتاح کے بعد ٹورنامنٹ کے شریک ممالک کے پرچموں کی نمائش کی گئی جن کی تعداد 8 ہے بعدازاں بڑی سکرینز پر 1970 سے ہونے والے میچز کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔

ٹورنامنٹ جابرالاحمد انٹرنیشنل فٹبال سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔اس موقع پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر اور سعودی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر یاسر المسحل بھی موجود تھے۔