امیر کویت نے پارلیمان تحلیل کرنے کا حکم جاری کر دیا

135
Emir of Kuwait Sheikh Meshaal Al-Ahmad Al-Jaber
Emir of Kuwait Sheikh Meshaal Al-Ahmad Al-Jaber

کویت سٹی ۔16فروری (اے پی پی):امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر نے پارلیمان کو تحلیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔العربیہ اردو کے مطابق امیر کویت نے ارکان پارلیمان کے بے قابو اور جارحانہ بیانات کو اس فیصلے کا موجب قراد دیا ہے۔ اس سے قبل 2022 سے 2023 میں بھی پارلیمان کے لیے اس طرح کےانتہائی اقدامات کئے گئے تھے جب پارلیمان کے ساتھ آگے بڑھنا مشکل ہو گیا تھا۔

کویت کے مرحوم امیر نے پارلیمان تحلیل کرکے انتخابات کرائے تاکہ نئی پارلیمان وجود میں آ سکے۔ 42 لاکھ کی آبادی کے حامل اور تیل پیدا کرنے والے اس چھٹے بڑے ملک کے نئے امیر کویت نےگزشتہ روز پارلیمان کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے۔واضح رہے کویت امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

اس پر صدام حسین کی عراقی افواج نے 1991 میں قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ صدام کی اس کوشش کو امریکی مدد سے ناکام بنایا گیا تھا اور عراقی فوجوں کو کویت سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا، تب سے 13500 امریکی افواج کویت میں تعینات ہیں۔