سرگودھا۔26دسمبر (اے پی پی):مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ ہم پرتاجروں کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں تاجروں کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور انتخابات میں کامیابی ملی تو آئندہ بھی تاجروں کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جو بھی کامیاب ہو تمام تاجر ان کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے ان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات میں کامیابی کے بعد تمام وعدوں کو پورا کرے گی اور سرگودھا کی تاجر تنظیموں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کر ے گی تاکہ تاجر متحد ہوکر مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔