انتخابات میں کامیابی کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ریلیف پیکج کی منظوری کا امکان ہے، امریکی صدر

93

واشنگٹن۔28اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیےریلیف پیکج کی منظوری کا امکان ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی پر ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ وہ وفاقی اخراجات کے پیکج میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل کورونا وائرس سے بحالی کے ریلیف پیکج کی منظوری کے امکانات کم ہیں لیکن انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم بہترین پیکج دیں گے جس کے متعلق آپ نے کبھی نہیں سوچا ہو گا۔