انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر جھوٹی ہے، میڈیا وزیر اعظم آفس یا وزارت اطلاعات کی جاری کردہ خبر ہی شائع اور نشر کرے،مریم اورنگزیب

200
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی طارق بٹ، عبداللہ بٹ کی ہمشیرہ اور ناصر محمود بٹ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر جھوٹی قرار دے دی ۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں بڑے اجلاس کی خبر من گھڑت ہے۔ من گھڑت، بے بنیاد اور شرانگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے۔ انہوں نے میڈیا سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعظم آفس یا وزارت اطلاعات کی جاری کردہ خبر ہی شائع اور نشر کرے۔