انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا نہیں قومی ایجنڈا ہے، سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

76
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ، یہ قومی ایجنڈا ہے، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔