اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں میں شناختی کارڈ کے مطابق ووٹ کے اندراج یا منتقلی کاکل (اتوار کو) آخری دن ہے، 31 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس کام کے لئے ملک بھر میں مراکز برائے وصولی فارم اندراج و منتقلی قائم کئے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے تین مختلف اقسام کے فارم متعارف کرائے گئے ہیں جن میں فارم 21 ووٹ کے اندراج یا منتقلی کے لئے ، فارم 22 اعتراضات اور ووٹ حذف کرانے کے لئے جبکہ فارم 23 نام و پتہ کی درستگی کے لئے ہے۔ ووٹ کے اندراج و منتقلی کا کام اتوار کو بھی جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر اور رجسٹریشن آفسزکل (اتوار کو) بھی کھلے رہیں گے۔