انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر ، اخراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28 اکتوبر تک توسیع

190
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

پشاور۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر ، اخراج اور کوائف کی درستگی کی آخری تاریخ میں 28 اکتوبر 2023 تک توسیع کر دی ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوام الناس کی سہولت کے لئے مذکورہ توسیع کا اقدام کیا ہت ،عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس سے استفادہ حاصل کریں اور 28 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر ، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں۔