انتخابی نشانات کے حصول کیلئے اہل سیاسی جماعتیں اپنی درخواست 19 جولائی تک جمع کروائیں ، الیکشن کمیشن

116
Election Commission

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ انتخابی نشانات کے حصول کے لئے الیکشن ایکٹ/ لیکن رولز 2017 کے تحت اہل سیاسی جماعتیں الیکشن رولز نمبر 162 کی روشنی میں مختص کئے گئے انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے اپنی درخواست 19 جولائی تک جمع کروائیں ۔

ہفتہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ سیاسی جماعتوں کی درخواستیں برائے حصول انتخابی نشانات بسلسلہ جنرل الیکشن 2023 برائے قومی اور صوبائی اسمبلیوں پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان کیلئے وصولی کا عمل شروع ہوگیاہے۔ سیاسی جماعتیں جوکہ انتخابی نشانات کے حصول کے لئے الیکشن ایکٹ/ لیکن رولز 2017 کے تحت اہل ہیں ۔ الیکشن رولز نمبر 162 کی روشنی میں مختص کئے گئے انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے اپنی درخواست جمع کروائیں ۔

پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ درخواستیں الیکشن 19 جولائی 2023 تک الیکشن کمیشن کو موصول ہونی چاہئیں ۔تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 216 کے تمام مندرجات کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواستیں جمع کروائیں ۔

درخواستوں کے ساتھ درج ذیل کاغذات / معلومات منسلک ہونا ضروری ہے ۔ انتخابی نشانات کی ترجیحی لسٹ برائے حصول ان انتخابی نشان یا نشانات اگر پارٹی کو گزشتہ الیکشن میں تفویض کئے گئے ، ہر درخواست (پارٹی سربراہ ) جو بھی عہدہ ہو سے دستخط ہونا ضروری ہے ، سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کاپتہ درج ہو، درخواست موصول ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 215 کی روشنی میں پرکھی جائے گی، وہ سیاسی پارٹیاں جنہوں نے فروری، مارچ 2023 میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے انتخابی نشان کے لئے درخواست دی تھی وہ دوبارہ درخواست دینے کے پابند ہیں ۔

نامکمل اور فیکس کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اس پریس ریلیز سے قبل حصول انتخابی نشان کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی غور نہیں کیا جائے گا۔وہ تمام سیاسی پارٹیاں جنہوں نے اس پریس ریلیز سے قبل انتخابی نشانات کے لئے درخواستیں جمع کروائیں ہیں وہ دوبارہ نئی درخواست جمع کروائیں۔یاد رہے کہ مقررہ تاریخ 19 جولائی 2023کہ بعد ملنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ انتخابی نشانات کے حصول کے لئے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 206کے منسلکہ نمونہ (حلف نامہ) کا لف ہونا ضروری ہے ۔