34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںانتظامیہ شجاع آباد کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے،کمشنرملتان ڈویژن

انتظامیہ شجاع آباد کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے،کمشنرملتان ڈویژن

- Advertisement -

ملتان ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے ہمراہ شجاع آباد میں فری آئی کلینک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں کی نشاندہی کر کے مختلف بیماریوں کے علاج بارے فری کیمپ لگانا احسن اقدام ہے۔

کمشنر ملتان ڈویژن نے ڈائلیسز یونٹ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگانا ناگزیر ہے،انتظامیہ اہل شجاع آباد کے مسائل حل کرنے بارے کوشاں ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ الفاروقیہ ٹرسٹ میں تین روزہ آنکھوں کا مفت علاج کیا جائے گا جس سے غریب عوام مستفید ہو گی،مجھے خوشی ہے کہ الفاروقیہ ٹرسٹ عوامی خدمت میں پیش پیش ہے، پبلک پرائیویٹ اشتراک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں