28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںانتظامیہ کا عید کے فوری بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، ہیوی...

انتظامیہ کا عید کے فوری بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا جائے گا، حیدر علی چھٹہ چیف آفیسر

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 03 اپریل (اے پی پی):کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کے حکم پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی زیرنگرانی ریگولیشن سپریٹینڈنٹ رحمت علی انصاری، انکروچمنٹ انسپکٹر زبیر بٹ اور انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ کا عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی فیروزوالہ روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کارروائی، دوران آپریشن 200 کے قریب عارضی وپختہ تجاوزات کا موقع پر صفایا کردیا گیا

جبکہ 100 کے قریب وارننگ جاری کی گئیں۔ دوران آپریشن دوکان کے آگے رکھے کاؤنٹر، پھٹے، ہتھ ریڑھی ودیگر سامان کے 2 ٹرک سامان قبضہ میں لے کر تجاوزات کنندہ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔ کارپوریشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ آج سے تجاوزات کے خلاف ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیا جائے گا اور دوران آپریشن اٹھا گیا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578271

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں