انتظامیہ کو ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کی جانب سے دھمکیاں پاکستان مسلم لیگ ن کی گلو بٹ ذہنیت کی مثال ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری

44

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ انتظامیہ کو ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کی جانب سے دھمکیاں پاکستان مسلم لیگ ن کی گلو بٹ ذہنیت کی مثال ہے ۔

ہفتہ کے روز زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کا منصوبہ ساز اور قاتل خود ایک دہشت گرد ہے جس کے ہاتھ معصوم جانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔