37.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںانتظامیہ کی اولین ذمہ داری عوام کی جان و مال کے تحفظ...

انتظامیہ کی اولین ذمہ داری عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ڈپٹی کمشنر میران بلوچ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے زیر صدارت امن و امان کی قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی احمد سلطان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نور علی کاکڑ، ایف سی کے کیپٹن عرفان، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محی الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل فوزیہ درانی، ایس ڈی او بی اینڈ آر سردار قیوم کبزئی قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت مختلف محکموں کے آفیسران اور انتظامیہ کے دیگر افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تمام افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور ضلع میں تمام لیویز و پولیس ناکوں چوکیوں پر مشکوک افراد سے جامع تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور گشت کے دوران بھی اچانک چیکنگ اور تفتیش جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے اور تمام مشتبہ افراد سے بلاامتیاز تفتیش اور جامع تلاشی لی جائیں تاکہ امن و امان کی قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس سکون واطمینان سے زندگی گزار سکیں ۔

- Advertisement -

اجلاس میں اسلحے کی نمائش سویلین گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور جعلی نمبر پلیٹس کو ممنوع قرار دیا گیا ۔اجلاس میں سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی کالے شیشوں کو صاف کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی لورالائی نے کہا کہ بازاروں اوراس پاس غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کرناہے ،مدرس کی رجسٹریشن، شہر میں ناجاہزتجاوزات، نیشنل ویزے کی بندش، وفاقی حکومت کی طرف جو بھی حکم گا تو فوری عملدرآمد ہوگی ۔

اس سلسلے میں ایک جوائنٹ سکیورٹی فورس بنایا گا تاکہ شرپسند عناصر اور چوروں و ڈکیتیوں اور بدامنی سے عوام الناس کو بروقت بچایا جاسکے تو ایسی صورت میں عوام انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582407

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں