کراچی۔ 20 مارچ (اے پی پی):ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔کمشنر کراچی آفس کے مطابق 19 ویں رمضان کو 166 گراں فروشوں پر 12 لاکھ 21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سپیشل مجسٹریٹس نے 19 رمضان کو دو لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، ایک گراں فروش کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3 دکانیں سیل کی گئیں۔1418 دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں جبکہ افسران نے 215 مقامات پر سرکاری نرخوں پر اشیا کی فروخت کی نگرانی کی۔
رپورٹ کے مطابق شہریوں نے انتظامیہ کی اس حکمت عملی کی تعریف کی اور کہا کہ افسران کی موجودگی اور نگرانی کی وجہ سے انہیں سرکاری نرخوں پر اشیا مل رہی ہیں۔کمشنر آفس کے مطابق 19روز میں 3418 گراں فروشوں پر تین کروڑ 79 لاکھ 31ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،147 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 129دکانوں کو سیل کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574808