شہید بینظیرآباد۔ 11 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآبادنواب سمیر لغاری کی زیرصدارت کمیٹی کا ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن ایجوکیشن ورکس غلام مرتضیٰ عباسی، صدر چیمبر آف کامرس محمد عظیم مغل، چئیرمین ٹاؤن میونسپل کمیٹی محمد حیات کاکیپوتہ اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری نے کہا کہ سانگھڑ روڈ پر گجرا واہ نہر پر بنائے گئےعوامی پارک، واکنگ ٹریک کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کا مقصد گجرا واہ پر ٹک شاپ ، پارکنگ اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال لگانے کے حوالے سے جائزہ لینا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی کوشش ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کمیٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ گجرا واہ بیوٹیفکیشن منصوبے کو مزید خوبصورت اور فعال بنانے کے لئےبھرپور کردار ادا کریں ۔