انتظامی حکمنامے کا مسلمانوں کے امریکا آمد پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

96

واشنگٹن ۔ 30 جنوری (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پرپابندی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مسلمانوں کے امریکا پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سماجی میل جول کی ویب سائیٹ فیس بک پر جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ سات مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پرپابندی کے فیصلے کا مسلمانوں کے امریکا آمد پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں اورامریکا جنگ اوربحرانوں سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔