اقوام متحدہ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کرکوک میں فوجی تناﺅ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عراق کی مرکزی حکومت اور عراقی کرد علاقائی انتظامیہ سے جھڑپوں ، تناﺅکے سدباب اور امن و امان کے قیام کے لئے مربوط اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اپنی یومیہ بریفنگ کے …
انتونیو گٹرس کی عراقی حکومت اور کرد انتظامیہ سے تناﺅ کے سدباب کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کرکوک میں فوجی تناﺅ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عراق کی مرکزی حکومت اور عراقی کرد علاقائی انتظامیہ سے جھڑپوں ، تناﺅکے سدباب اور امن و امان کے قیام کے لئے مربوط اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اپنی یومیہ بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل گٹرس کرکوک کے حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ڈوجیرک کے مطابق گٹرس نے کہا ہے کہ فریقین کے لئے ضروری ہے کہ اس بحران کو مل کر حل کریں اور درپیش تمام مسائل کو ڈائیلاگ کے ذریعے اور عراق کے آئین کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں حل کریں۔واضح رہے کہ شمالی عراق میں فوجی آپریشنوں کی وجہ سے گذشتہ شام سے لے کر اب تک ہزاروں افرادبے گھر ہو چکے ہیں۔








