22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںانتہائی گرمی سے مزدوروں کی صحت و روزگار کو شدید خطرات لاحق،...

انتہائی گرمی سے مزدوروں کی صحت و روزگار کو شدید خطرات لاحق، اقوام متحدہ کی وارننگ

- Advertisement -

جنیوا ۔25اگست (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) اور عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیوایم او) نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی مزدوروں کی صحت اور روزگار کے لیے تیزی سے ایک بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے۔”موسمیاتی تبدیلی اور کام کی جگہ پر گرمی کا دباؤ” کے عنوان سے جاری مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرعی، تعمیراتی اور ماہی گیری کے شعبوں سے وابستہ افراد پہلے ہی خطرناک درجہ حرارت سے متاثر ہو رہے ہیں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں بچوں، بزرگوں اور کم آمدنی والے طبقات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے معاون ڈائریکٹر ڈاکٹر جیریمی فیرر نے کہا کہ گرمی کا دباؤ دنیا بھر میں اربوں مزدوروں کی صحت اور روزگار کو متاثر کر رہا ہے، اور اب فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق 2024 ریکارڈ شدہ تاریخ کا سب سے گرم سال رہا، جس میں اوسط درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں 1.55 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا، جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنا معمول بن چکا ہے، اور کئی علاقوں میں 50ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے مطابق گرمی کی شدت سے ہر سال دنیا بھر میں 22.85 ملین سے زائد پیشہ ورانہ حادثات ہوتے ہیں، جبکہ 2.4 ارب سے زیادہ کارکنان شدید گرمی کے ماحول میں کام کرتے ہیں۔رپورٹ میں سفارشات شامل ہیں جن میں مقامی حالات کے مطابق پالیسی سازی، مزدوروں اور مالکان کی تربیت، کمزور طبقات کے تحفظ، اور سستی و پائیدار ٹیکنالوجی کو فروغ دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔اقوام متحدہ نے زور دیا ہے کہ اب فوری، مربوط اور پائیدار حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ مزدوروں کی جان، معاش اور معیشت کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں