اقوام متحدہ ۔ 29 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مختلف قسم کی معاشرتی اور ثقافتی بندشوں اور رکاوٹوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن میں یورپ اور امریکہ بھی شامل ہیں۔انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے ترجمان روپرٹ کول ول کے مطابق برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کی مہم اور امریکہ میں صدارتی مہم شروع ہونے کے بعد اس نوعیت کے جرائم میں اضافہ ہوا بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور نفرت، نسل کشی کے ایک اور خوفناک واقعہ کا راستہ ہموار کر سکتی ہے ۔