انتہا پسند اسرائیلی وزیر کی جنگ بندی معاہدے کی صورت میں حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

94

تل ابیب۔15جنوری (اے پی پی):اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اور انتہا پسند یہودی جماعت کے سربراہ ایتمار بین گویر نے وزیراعظم نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ کیا تو وہ حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہمارے پاس یہ آخری موقع ہے کہ ہم غزہ جنگ کے دوران مرنے والے 400 سے زیادہ اسرائیلی فوجیوں کی اموات کو جنگ بندی کر کے ضائع نہ ہونے دیں۔ واضح رہے کہ پیر کو اسرائیلی وزیر خزانہ بزلیل سموٹریچ نے کسی بھی جنگ بندی معاہدے کو اسرائیل کے لیے تباہی قرار دیا ہے اور اس کے اگلے دن اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیرایتمار بین گویر نے جنگ بندی معاہدے کی صورت میں حکومت سے الگ ہو جانے کی دھمکی دی ہے۔