اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قدرتی آفات اور حادثات کے مواقع پر انجمن ہلال احمر پاکستان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے انجمن کی تمام تنظیموں کو ایک ضابطہ کار میں لایا جائے اور اس کے لئے تمام ضروری تقاضے پورے کئے جائیں۔ صدر مملکت نے یہ بات جمعرات کو یہاں …
انجمن ہلال احمراور زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے دیگر اداروں کے درمیان موثر روابط قائم ہونے چاہیں، صدر مملکت ممنون حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قدرتی آفات اور حادثات کے مواقع پر انجمن ہلال احمر پاکستان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے انجمن کی تمام تنظیموں کو ایک ضابطہ کار میں لایا جائے اور اس کے لئے تمام ضروری تقاضے پورے کئے جائیں۔ صدر مملکت نے یہ بات جمعرات کو یہاں انجمن ہلال احمر کی طرف سے پیش کی گئی ایک بریفنگ کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انجمن ہلال احمرپاکستان کی چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ آفات، حادثات اور اس سے ملتی جلتی صورت حال میں بہتر کارکردگی کے لئے متعلقہ شعبوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری کے لئے انجمن ہلال احمر جامع منصوبہ بندی کرے تاکہ خدمات کے معیار میں بہتری آسکے اور پاکستان اس سلسلے میں پڑوسی ممالک کی مد د کرنے کے بھی قابل ہو سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انجمن ہلال احمر پاکستان اس سلسلے میں ابتدائی طور پر تعلیمی اداروں اور جامعات کا تعاون حاصل کرے اور مستقل یونیورسٹی کے قیام کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی انجمن ہلال احمر کی صوبائی اور علاقائی شاخوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مشترکہ ضابطہ کار کی ضرورت ہے جس پر تیز رفتاری سے کام ہونا چاہئے۔








