انجینئرامیرمقام سے مسلم لیگ( ن) کے صوبائی نائب صدر فضل اللہ داودزئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

270

پشاور۔4مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیراورمسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صوبائی نائب صدر فضل اللہ داودزئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔

وفد میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدملک منصف خلیل ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر مصور شاہ آفریدی، متحدہ موبائل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد انگار ، پی کے 70 کے صدر سفیر اللہ ،ضلع پشاور کے نائب صدر فرہاد علی شامل تھے ۔

فضل اللہ داودزئی نے انجینئر امیرمقام کوکارکنوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔امیر مقام نے کارکنوں کے بعض مسائل موقع پرحل کرانے کے احکامات جاری کئے او ربعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔وفد نے مسائل کے حل پران کا شکریہ ادا کیا۔