28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت کیبنٹ بلاک میںوزارت توانائی‘ پانی و سائل کا اعلیٰ...

انجینئرامیرمقام کی زیرصدارت کیبنٹ بلاک میںوزارت توانائی‘ پانی و سائل کا اعلیٰ سطح اجلاس

- Advertisement -

پشاور۔28ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت کیبنٹ بلاک میںوزارت توانائی‘ پانی وسائل کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا،جس میںسیکرٹری پانی ووسائل،ممبر واٹر،ممبرپاﺅر،جنرل منیجرنارتھ اوروزارت کے دیگراعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میںوزارت کے حکام نے خیبرپختونخوامیںجاری مختلف منصوبوںکے حوالے سے وزیراعظم کے مشیرکوبریفنگ دی۔انجینئرامیرمقام نے سختی سے واپڈاحکام کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ روزمرہ اورہنگامی بنیادوںپرتمام منصوبوںکومعیاری اور پلان کے مطابق بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے،تربیلا فورتھ ایکس ٹینشن پراجیکٹ کی بروقت تکمل کے مجوزہ لائحہ عمل پرکام برق رفتاری سے جاری رکھاجائے تاکہ پراجیکٹ فروری2018تک مکمل ہوجائے اور سسٹم میںجلدازجلدزیادہ بجلی شامل ہوجائے۔ انہوںنے گولین گول پراجیکٹ چترال کوبھی امسال دسمبرمیںمکمل کرنے‘ ٹرانزمشن لائن چکدرہ سے چترال تک200کلومیٹرکو تین حصوں جن میںگولین گول چترال، چترال چکیاتن اورچکدرہ شامل ہیںکوتقسیم کرکے دن رات کام کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کی تاکہ پورے ملاکنڈڈویژن میںکم وولٹیج اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کامستقل طورپرخاتمہ ہوجائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71525

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں