25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںانجینئرامیرمقام کی لندن میں نوازشریف سے تفصیلی ملاقات

انجینئرامیرمقام کی لندن میں نوازشریف سے تفصیلی ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔24ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے لندن میںبیگم کلثوم نوازکی عیادت کے بعدسابق وزیراعظم محمدنوازشریف سے انکی رہائشگاہ پرتفصیلی ملاقات کی‘دونوںرہنماﺅںنے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورخیبرپختونخوامیںپارٹی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انجینئرامیرمقام نے محمدنوازشریف کوخیبرپختونخوامیں پارٹی امورکے بارے میںبریفنگ دی اورمحمدنوازشریف کوخیبرپختونخواکادورہ کرنے کی بھی دعوت دی جس پرمحمدنوازشریف نے پاکستان آتے ہی خیبرپختونخواکادورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70931

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں