بیجنگ۔19جنوری (اے پی پی):عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نےکہا ہے کہ انجینئرز ، انجینئرنگ سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ایک اہم قوت اور قومی سٹریٹجک ٹیلنٹ فورس کا ایک اہم حصہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو چین کے پہلے ’’نیشنل انجینئر ایوارڈ‘‘ کی تقریب کے موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والے ’’نیشنل آؤٹ سٹینڈنگ انجینئرز‘‘ اور ’’نیشنل آؤٹ سٹینڈنگ انجینئر نگ ٹیم‘‘ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔
شی جن پنگ نےکہا کہ مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انجینئرز اور تکنیکی عملے کی تربیت کو مزید تیز کرنا ، انجینئرز کی سماجی حیثیت کو مسلسل بہتر بنانا ، ان کی صلاحیتوں کو بلند کرنے اور قابل قدر خدمات انجام دینے کے لیے ساز گار حالات پیدا کرنا بے حدضروری ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئی سیانگ نے تقریب کے دوران شی جن پنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا۔