اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جون 2021 کے دوران سالانہ بنیاد پر64.25 فیصد اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے مطابق جون 2021 میں برآمدات کا حجم بڑھ کر26.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جون 2020 کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 16.1 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا ۔
اس طرح جون 2020 کے مقابلے میں جون 2021 کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی قومی برآمدات میں 10.4 ملین ڈالر یعنی 64 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔