پشاور۔ 23 جنوری (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اکتالیس واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی کی صدارت انجینئرنگ یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے پچھلے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی بھی دی گئی ۔اجلاس میں مارکیٹ کی ضروریات اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے آغاز کی بھی منظوری دی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر فرید اللہ خان ،سیکریٹری بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ نے ایجنڈا پیش کیا جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)میں پی ایچ ڈی، پولیمر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں ماسٹر اور ایم بی اے پروگرامز کو اگلے تعلیمی سیشن سے شروع کرنے کی تجاویز شامل تھیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال شروع کیے گئے پروگرامز کی کامیاب تکمیل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں صف اول میں رہنے کے لیے پرعزم ہیں اور ساتھ ہی پائیدار مالی استحکام کو بھی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے ان پروگرامز کی منظوری کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مقررہ معیار کو پورا کرنے اور انہیں آئندہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر سید وقار شاہ، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر رضوان ایم گل، ڈین فیکلٹی آف میکینکل ، کیمیکل اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر بشیر عالم، ڈین فیکلٹی آف سول، ایگری کلچرل اینڈ مائننگ انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر امجد علی، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر، ہیومینٹیز اینڈ الائیڈ سائنسز، ڈاکٹر تازہ گل، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا، ہارون خان، کنٹرولر امتحانات یو ای ٹی سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔