پشاور۔ 08 اپریل (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرقیصرعلی تھے۔وائس چانسلر تمام فیکلٹی اور ملازمین سے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اس موقع پر تمام ملازمین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر رضوان محمود گل، ڈین فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر بشیر عالم، ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹرسیدوقارشاہ، ڈین الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ،رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان، ڈائریکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ،مختلف شعبہ جات کے چئیرمین حضرات، سینئر پروفیسرز،انتظامی امور کے سینئر افسران و دیگر سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579338