- Advertisement -
پشاور۔ 28 مارچ (اے پی پی):انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالرمحمدعارف نے شعبہ بیسک سائنسز اینڈ اسلامیات سے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے کامیابی سے اپنی تھیسز کا دفاع گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکے وڈیو کانفرنس ہال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنارمیں کیا۔ ان کی پی ایچ ڈی تھیسز کا موضوع "Simulation of Segmentation for Hazym and Foggy Images'”تھا۔ ڈاکٹرطفیل احمدخان، شعبہ بیسک سائنسز، یو ای ٹی پشاورنے ان کے پی ایچ ڈی سپروائزرکے خدمات انجام دئیے جبکہ ان کے کوو سپروائزر ڈاکٹر نور بادشاہ تھے۔ اس موقع فیکلٹی ممبران سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576849
- Advertisement -