10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومقومی خبریںانجینئر امیر مقام کابنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز...

انجینئر امیر مقام کابنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے،حملہ ناکام بنانے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شہید شہریوں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ماہ صیام میں دہشت گردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔وفاقی وزیر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں