انجینئر امیر مقام کا ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس

136
Engineer Amir Muqam

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم مشکل کی اس کھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ متعلقہ حکام متاثرین کو ریلیف کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں ۔وفاقی وزیر نے بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔