انجینئر امیر مقام کی ایشیاء کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد

101
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور اور قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام نے ایشیاء کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نہایت عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا ہے اور اُمید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایشیاکپ کو اپنے نام کرے گی۔ پوری قوم کو اپنی ٹیم کی شاندار فتح پر فخر ہے۔