اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے بلوچستان ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
پیر کویہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا،غمزدہ خاندانوں کی دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کوصبرو حوصلہ عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔