ملتان ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):انرویل کلب ملتان کے عہدیداران نے کڈنی سنٹر کا دورہ کیا اور مستحق مریضوں کے علاج کے لیے امدادی رقم کا چیک دیا۔اس سلسلہ میں انرویل کلب سینٹرل ملتان کی صدر زیبا جاوید اور سیکرٹری مریم جاوید نے ڈسٹرکٹ چیئرمین شاہین معظم خاکوانی اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری جینا اعجاز کے ہمراہ بہاولپور بائی پاس مظفر گڑھ روڈ پر واقع کڈنی سنٹر کا دورہ کیا اور ایم ایس ڈاکٹر عمران زیدی نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمران زیدی نے انرویل وفد کو کڈنی سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی ۔ وفد نے ڈاکٹر عمران کو انرویل کی فلاحی و سماجی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا اور کڈنی سنٹر آنیوالے مستحق مریضوں کے پوسٹ ٹرانسپلانٹ کیئر کے لیے 30ہزار کا امدادی چیک انکے حوالے کیا۔