کراچی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) انسانیت کے میسحا، بے لوث خدمت گار اور عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی جمعرات کو یہاں مقامی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے بتایا کہ مرحوم کی عمر تقریباً 92 برس تھی اور وہ ایک سے زائد امراض کا شکار تھے، وہ گردہ کے عارضہ میں مبتلا تھے اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف ٹرانسپلانٹیشن (ایس …
انسانیت کے میسحا، بے لوث خدمت گار اور عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی کو ایدھی ویلیج میں سپردخاک کیا جائے گا، نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

مزید خبریں
کراچی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) انسانیت کے میسحا، بے لوث خدمت گار اور عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی جمعرات کو یہاں مقامی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے بتایا کہ مرحوم کی عمر تقریباً 92 برس تھی اور وہ ایک سے زائد امراض کا شکار تھے، وہ گردہ کے عارضہ میں مبتلا تھے اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں ان کا ڈائلاسز کیا جارہا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد کو سانس تیز ہونے کی بناءپر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ایدھی صاحب کی میت کو غسل دینے کے لئے سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سرد خانہ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم کو ہفتہ کو (آج) بعد نماز ظہر ایدھی ویلیج میں سپردخاک کیا جائے گا اور ان کے نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایدھی صاحب نے اپنی تدفین کے لئے قبر کئی برس قبل ایدھی ویلیج میں تیار کرائی تھی۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ ایدھی صاحب نے اپنے اعضاءعطیہ کرنے کی وصیت کی تھی تاہم ان کی آنکھیں استعمال ہو سکتی ہیں جس کے لئے ان کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وصیت کے مطابق ایدھی صاحب نے جو کپڑے پہنے ہوئے تھے وہ ہی ان کا کفن بنایا جائے گا۔








